پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

رمیش کمار سے معذرت، شہباز گل نے فواد چودھری کے مشورے کاجواب دیدیا

لاہور(پی پی آ ئی)پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمارسے معذرت پر فواد چوہدری کے مشورے کا جواب دیدیا۔شہبازگل نے فوادچودھری کے ٹوئٹ کو شیئر کرتے ہوئے کہاکہ فواد جی انہوں نے رجیم چینج میں لوٹا کریسی کی،ضمیر بیچا، یہ ایک فیکٹ ہے اور اس وجہ سے وہ ایک سیاسی لوٹے ہیں اور رہیں گے۔ شہباز گل کا مزید کہناتھا کہ ٹی وی پر تلخی میں ایک سخت لفظ ادا ہو گیا تھا جو دوستوں نے کہا گل صاحب آپ نے اس لئے کہہ دیا کیونکہ وہ اقلیت سے تھا، پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ اللہ سے ڈر لگا اور صرف اس لفظ پر افسوس کیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار سے ملاقات کی تھی اور ان سے اپنے بیان پر معذرت کی تھی، اس پر فوادچودھری نے شہباز گل کو مشورہ دیتے ہوئے ٹوئٹ کیا تھا کہ شہباز گل صاحب رمیش کمار جیسے لوٹے کو لوٹا کہنا of Fact Statement ہے اس پر معذرت نہیں بنتی، فورا َ توبہ کریں لوٹا لوٹا کہ کر واپس آئیں۔