پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

فلور ملز مالکان کا آج سے پنجاب بھر میں ہڑتال کا اعلان

لاہور(پی پی آ ئی) لاہور میں ایک بار پھر دکانوں سے آٹا غائب ہوگیا، فلور ملز مالکان نے آ ج سے پنجاب بھر میں ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ بیشتر دکانوں پر 10 کلو والا سبسڈائزڈ آٹے کا سرکاری تھیلا دستیاب نہیں جبکہ 15 کلو والے کمرشل آٹے کی سپلائی بھی کم ہوگئی ہے۔ پنجاب حکومت نے ہڑتال پر اکسانے والی فلور ملز کا گندم کا کوٹا معطل کر دیا ہے، 10 ملز مالکان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی ہدایت بھی کر دی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے بھی سیکرٹری خوراک سے رپورٹ مانگ لی اور کہا کہ سرزنش کرتے ہو ئے کہا کہ شناختی کارڈ اور انگوٹھے کی شرط کس کے کہنے پر لگائی، تنازعہ اس نہج پر کیوں پہنچا جواب دیا جائے۔سیکرٹری خوراک محمد زمان وٹو کا کہنا ہے کہ کسی بھی فلور مل مالک کے خلاف فوجداری کارروائی کا ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا، ہڑتال پر اکسا کر غذائی قلت پیدا کرنے والے اشخاص کا ڈیٹا بمطابق قانون اکٹھا کیا جا رہا ہے اور متعلقہ اداروں کو فراہم کیا جا رہا ہے۔زمان وٹو نے کہا کہ بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے، ملوں کی اکثریت ہڑتال کے خلاف ہے، 80 فیصد ملوں نے گندم کا کوٹہ اٹھایا ہے۔چیئرمین پنجاب فلور ملز ایسوسی ایشن افتخار مٹو کا کہنا ہے کہ ہمارا ایک ہی موقف ہے کہ محکمہ خوراک ایس او پیز کے مطابق فلور ملز چیک کرے۔دوسری جانب کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں مرغی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا، ایک کلو چکن کی قیمت 600 روپے سے بھی اوپر ہوگئی۔