پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سونے کے بعد مرغی کے گوشت کی نئی قیمت بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی، اسلام آباد اور راولپنڈی میں مرغی کے فی کلو گوشت کی قیمت 720 روپے ہوگئی
کراچی /اسلام آ باد /پشاور (پی پی آ ئی)ملک میں جہاں ڈالر اور سونے کی قیمت کو پر لگے ہوئے ہیں اور مہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ دی ہے، وہیں مرغی کا گوشت متوسط طبقے کی پہنچ سے بھی دور ہوچکی ہے۔کراچی سمیت وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی اور پشاور میں مرغی کی قیمت نے اڑان بھرتے ہوئے 700 کا ہندسہ عبور کرلیا ہے، اسلام آباد میں زندہ مرغی 435 روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے، جب کہ شہر میں مرغی کا گوشت 720 روپے فروخت کیا جارہا ہے۔کراچی میں بھی زندہ مرغی 490 روپے جب کہ مرغی کے گوشت کی قیمت 720 روپے ہوچکی ہے۔ راولپنڈی میں زندہ مرغی 420 روپے اور مرغی کا گوشت 720 روپے فی کلو دستیاب ہے۔پشاور میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت 440 روپے اور چکن کے گوشت کی فی کلوقیمت 704 روپے ہے، کوئٹہ میں زندہ مرغی 500 روپے کلو فروخت کی جارہی ہے جب کہ یہاں فی کلو مرغی کے گوشت کی قیمت 650 روپے ہے۔لاہور میں چکن کے گوشت کی قیمت فی کلو617 روپے ہے اور زندہ چکن کی فی کلو 411 روپے کلو فروخت ہورہا ہے، فیصل آباد میں مرغی کا فی کلو گوشت 615 روپے اور زندہ مرغی411 روپے فی کلو فروخت ہوری ہے، جب کہ ملتان میں مرغی کا فی کلو گوشت 590 روپے اور زندہ مرغی 450 روپے فی کلو فروخت کی جارہی ہے۔