سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی اقدمات کیخلاف 15فروری کو احتجاجی دھرنا دیا جائے گا: پاسپان حریت

مظفرآباد /سری نگر(پی پی آ ئی)پاسپان حریت جموں وکشمیر نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی سامراج کی جانب سے زمینوں پر قبضے، شہریوں کے گھروں کو مسمار اور جائیدادوں کو ضبط کرنے کیخلاف 15فروری کو مظفر آباد میں احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان کیاہے۔کشمیر میڈیا کے مطابق پاسبان حریت جموں وکشمیرکے چیئرمین عزِیراحمدغزالی اور وائس چیئرمین عثمان علی ہاشم نے ایک مشترکہ بیان میں عوام سے دھرنے میں شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ بھارتی حکومت مقبوضہ جموں وکشمیرمیں انسداد تجاوزات کے نام پر کشمیریوں سے انکی زمینیں چھین رہی ہے اورگھروں کو مسمار کررہی ہے،مودی کشمیری عوام کیخلاف بلڈوزر کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کررہا ہے اور عام شہریوں کے گھر، ان کی جائیدادیں اور دیگر تعمیرات مسمار کر رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارتیہ جنتاپارٹی قابض انتظامیہ کے ذریعے کشمیری شہریوں کو زبردستی ان کی زمینوں سے بے دخل کررہی ہے۔ ان حالات میں بھارتی سامراج کو روکنے کیلئے آزاد کشمیر کی حکومت، سیاسی پارٹیوں، مذہبی جماعتوں، سول سوسائٹی، عوام اور بالخصوص نوجوانوں کا کردار بہت اہمیت اختیار کرگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو مودی کے بدترین جنگی جرائم کی طرف متوجہ کرنے کیلئے 15 فروری صبح نو بجے سنٹرل پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا جائے گا۔ عوام سے اپیل کی کہ وہ بھارت مخالف دھرنے میں بھرپور شرکت کریں۔ انہوں نے اقوامِ متحدہ، سلامتی کونسل کے رکن ممالک اور او آئی سی سے اپیل کی کہ وہ بھارتی حکومت کومقبوضہ جموں و کشمیر میں تمام غیر آئینی، غیر جمہوری اور غیر انسانی اقدامات سے روکیں۔