ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی رقوم میں 13 فیصد کمی

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی رقوم میں جنوری 2023 میں 13 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق جنوری کے مہینے میں ترسیلات زر 1.9 ارب ڈالر رہیں جو 32 مہینے کی کم ترین سطح ہے۔موجودہ مالی سال کے پہلے سات مہینوں میں ترسیلات زر میں مجموعی طور پر 11 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔جنوری کے مہینے میں ترسیلات زر دو ارب ڈالر سے کم ہو گئیں جبکہ مسلسل 31 مہینوں تک ان کا حجم دو ارب ڈالر سے اوپر رہا۔ مئی 2020 میں ترسیلات زر 1.8 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی تھیں جس کے بعد یہ دسمبر 2022 تک دو ارب ڈالر سے اوپر کی سطح پر موجود رہیں۔مالیاتی امور کے تجزیہ کار فہد رؤف کے مطابق فارن کرنسی کی بلیک مارکیٹ نے قانونی ذرائع سے ترسیلات زر کی پاکستان آمد کو متاثر کیا۔واضح رہے کہ گذشتہ ماہ کے آخر میں ڈالر کی قیمت کو مصنوعی طور پر کنٹرول کرنے سے ملک میں بلیک مارکیٹ میں ڈالر کی آمد بڑھی جہاں سرکاری ریٹ سے بہت زیادہ ڈالر کی خرید و فروخت ہو رہی تھی۔