ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مشکل وقت میں دنیا کا ساتھ دینا ہماری بہترین خارجہ پالیسی کا ثبوت ہے:بلاول بھٹو

اسلام آ باد(پی پی آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں دنیا کا ساتھ دینا ہماری بہترین خارجہ پالیسی کا ثبوت ہے۔فارن سروسز اکیڈمی میں 42ویں ڈپلومیٹک کورس کے آفیسرز سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمارے فارن سروس آفیسرز نے دنیا بھر میں پاکستان کا مؤقف بہترین انداز میں پیش کیا، ہمیں ہر میدان میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینا ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نقصانات کا سامنا ہوا، موسمیاتی تبدیلی سے متعلق مؤقف پر پوری دنیا پاکستان کے ساتھ کھڑی ہوئی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق ہر فورم پر آواز اٹھائی، جنیوا ریزیلئنٹ کانفرنس کے موقع پر دنیا نے ہمارا بھرپور ساتھ دیا، حالیہ سیلاب میں امریکا اور چین نے ہماری بھرپور مدد کی۔ دنیا بھر کے ممالک خارجہ پالیسی ملکی مفاد کے مطابق مرتب کرتے ہیں، پاکستان بین الاقوامی برادری کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہاں ہے، خطے میں علاقائی امن کے قیام کیلئے اقدامات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا حصہ ہے۔