ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نیا بیانیہ بنانے کے بجائے عمران خان کو جھوٹے بیرونی سازش کے بیانئے پر معافی مانگنی چاہئے: شیر ی رحمان

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وفاقی وزیر ما حولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو اخلاقیات کا درس دینے والے عمران خان روز ٹی وی پر آکر دوسروں پر الزامات کی بوچھاڑ کر دیتے ہیں، نئی نسل کیلئے سب کو سیاسی ضابطہ اخلاق بنانے اور اس پر عمل کرنے کی ضرورت ہے، الزام تراشی اور گالم گلوچ سے ملک پہلے ہی بدترین تقسیم کا شکار ہو چکا ہے۔سماجی را بطے کی ویب سا ئٹ ٹو ئٹر پر اپنے بیان میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ امریکی لابنگ فرم سے معاہدہ کے بعد اب عمران خان “بیرونی سازش” سے مکمل یو ٹرن لے چکے ہیں،اب کبھی سیاسی مخالفین تو کبھی اسٹیبلشمنٹ پر الزام لگا رہے ہیں۔اگر بیرونی سازش تھی تو موقف سے پیچھے کیوں ہٹ رہے؟ پی ٹی آئی کے کارکنان کو عمران خان سے اس موقف میں تبدیلی پر سوال کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ دراصل بیرونی سازش کے بیانئے کے پیچھے ملکی مفادات کے خلاف ایک سازش تھی۔ آڈیو لیکس کے بعد وہ سازش اور “سائفر پر کھیلنے” کی منصوبہ بندی ناکام ہو گئی، متعلقہ رہنے کیلئے اب الزام تراشی کر رہے۔نیا بیانیہ بنانے کے بجائے عمران خان کو جھوٹے بیرونی سازش کے بیانیے پر معافی مانگنی چاہئے۔