آسٹریلین اوپن : اعصام اور بھوپنا کی جوڑی تیسرے راﺅنڈ میں پہنچ گئی

میلبور: پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق اور بھارت کے روہن بھوپنا کی جوڑی آسٹریلین اوپن کے تیسرے راونڈ میں پہنچ گئی ۔ میلبورن میں کھیلے جانے والے مینز ڈبلز کے دوسرے راونڈ کے میچ میں پاکستان کے اعصام الحق اور بھارت کے روہن بھوپننا نے برطانوی جوڑی کو تین سیٹ کے مقابلے کے بعد زیر کرتے ہوئے تیسرے راونڈ تک رسائی حاصل کی۔برطانوی کھلاڑیوں نے پہلا سیٹ چار چھ سے جیت کر برتری حاصل کی۔ جس کے بعد پاک بھارت جوڑی نے بھرپور کم بیک کیا اور یک کے بعد دیگرے دونوں سیٹس چھ تین اور چھ دو سے جیت کر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

Next Post

بھارت نے دنیائے کرکٹ کو تقسیم کرنے کی گھناونی سازش تیار کرلی

Sat Jan 18 , 2014
لاہور: بھارت نے دنیائے کرکٹ کو تقسیم کرنے کی گھناونی سازش تیار کرلی۔ کرکٹ کے انتظامی امور بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ تک محدود رکھنے کی رپورٹ تیار کرلی گئی۔ پاکستان سمیت ممبر ممالک میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی۔آئی سی سی میں اپنی اجارہ داری کو مضبوط کرنے کے لئے بھارت نے نئی سازش تیارکی ہے۔ بھارت کی اس […]