پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سعودی حکومت کا عمرہ زائرین کو مملکت کے تمام انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر سفر کی اجازت دے دی

ریاض(پی پی آ ئی)سعودی حکومت نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے عمرہ ویزا کے حامل زائرین کو مملکت کے تمام انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر سفر کی اجازت دے دی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق عمرہ کی غرض سے ارض مقدس آنے والے زائرین آمد ورفت کے لیے صرف جدہ اور مدینہ ائیرپورٹ استعمال کرسکتے تھے لیکن اب عمرہ زائرین سعودی عرب کے کسی بھی ایئرپورٹ سے آ اور جاسکتے ہیں۔سعودی عرب کی شہری ہوابازی کے نگراں ادارے جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن (گاکا) نے فضائی آپریشن کرنے والی تمام فضائی کمپنیوں کو تحریری طور پر آگاہ کردیا ہے۔گاکا کے نوٹی فکیشن کے مطابق تمام عمرہ زائرین اب ملک کے کسی بھی ایئرپورٹ کو آمد و رفت کے لئے استعمال کرسکتے ہیں۔نوٹی فکیشن میں فضائی کمپنیوں کو سختی سے ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ نئے حکم کی خلاف ورزی کرنے والی ائیرلائن کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔نئے نوٹی فکیشن کے بعد اب دمام، القسیم اور ریاض سمیت سعودی عرب کے تمام ایئرپورٹس سے عمرہ زائرین کو آمد اور روانگی کی سہولت دستیاب ہو گی۔