اسلام آ باد(پی پی آئی)ایف بی آر نے منی بجٹ کی منظوری سے پہلے ہی سگریٹس پر ٹیکس دوگنا کر دیا۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے مقامی طور پر تیار ہونے والے سگریٹس پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق 9 ہزار روپے مالیت سے زائد کے فی ایک ہزار سگریٹس پر ڈیوٹی بڑھا کر 16 ہزار 500 روپے مقرر کردیا۔اس کے علاوہ 9 ہزار روپے سے کم قیمت والے فی ایک ہزار سگریٹس کے پیکٹ پر ڈیوٹی 5 ہزار پچاس روپے مقرر کردیا گیا ہے۔ایف بی آر کے مطابق سگریٹس پر فکسڈ ڈیوٹی کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔
Next Post
عمران خان کی حکومت کو ہٹانے کی بنیادی وجہ داخلی تبدیلیاں تھیں: روسی سفیر
Wed Feb 15 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آئی) پاکستان میں تعینات روسی سفیر ڈنیلا گانیچ نے کہا ہے کہ عمران حکومت کو ہٹانے میں بہت سے عوامل کارفرما تھے۔روسی سفیر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان کی حکومت کو ہٹانے کی بنیادی وجہ داخلی تبدیلیاں تھیں۔انہوں نے کہا کہ امریکا […]
