ڈوپنگ: امریکی بیس بال کھلاڑی ایلکس پر ایک سال کی پابندی عائد

نیویارک: نیویارک سے تعلق رکھنے والے دنیا کے مہنگے ترین معروف امریکی بیس بال کھلاڑی ایلکس روڈریگز کی ڈوپ ٹیسٹ رپورٹ مثبت آنے پر ایک سال کی پابندی عائد کردی گئی۔پابندی کے تحت وہ رواں سال 2014 کے میجر لیگ بیس بال سیزن کا کوئی میچ نہیں کھیل سکیں گے۔ ایلکس نے اپنی معطلی کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست دائر کی تھی جسے انتظامیہ نے مسترد کر دیا ہے۔ ایلکس کو اس سے قبل بھی منشیات کے استعمال کی وجہ کئی میچوں میں معطلی کا سامنا رہا ہے۔

Next Post

اٹلی کے اوماروسنٹن نے اسنوبورڈ کراس فائنل میں کامیابی حاصل کرلی

Mon Jan 13 , 2014
اندورا: اٹلی کے اوماروسنٹن اسنوبورڈ کراس فائنل میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے ورلڈ کپ اسٹینڈنگ میں پہلے نمبر پر آگئے۔ کولوراڈو میں ہونے والا ہاف پائپ ایونٹ امریکہ کے ڈیوڈ وائس کے نام رہا۔ اندورا میں ہونے والے اسنو بورڈ کراس فائنل میں اٹلی کے اوماروسنٹن نے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے کراس ورلڈ کپ اسٹینڈنگ میں ٹاپ پوزیشن حاصل […]