اٹلی کے اوماروسنٹن نے اسنوبورڈ کراس فائنل میں کامیابی حاصل کرلی

اندورا: اٹلی کے اوماروسنٹن اسنوبورڈ کراس فائنل میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے ورلڈ کپ اسٹینڈنگ میں پہلے نمبر پر آگئے۔ کولوراڈو میں ہونے والا ہاف پائپ ایونٹ امریکہ کے ڈیوڈ وائس کے نام رہا۔ اندورا میں ہونے والے اسنو بورڈ کراس فائنل میں اٹلی کے اوماروسنٹن نے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے کراس ورلڈ کپ اسٹینڈنگ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی۔ اومارہفتے کو تیسرے نمبر پر تھے لیکن انہوں نے اپنے حریفوں کوشکست دے کر ویک اینڈ کا اختتام نمبر ون کی حیثیت سے کیا۔ ویمنزایونٹ میں چیک ری پبلک کی ایواسمکووا پہلے نمبر پر رہیں۔ اوورآل لیڈر کینیڈا کی ڈومینک مالٹائس کودوسری پوزیشن پر اکتفا کرنا پڑا۔ ادھرامریکی ریاست کولوراڈومیں ہونے والاایف آئی ایس فری اسٹائل ورلڈ کپ اسکی ہاف پائپ ایونٹ امریکہ کے ڈیوڈ وائس کے نام رہا۔ وائس نے79پوائنٹس اسکور کر کے سوچی اولمپکس کیلئے امریکی ٹیم میں بھی جگہ بنالی۔ ویمنز ایونٹ میں امریکہ کی میڈی براﺅن پہلے نمبر پر رہیں۔ براﺅن کا اسکور 84 پوائنٹس رہا۔ جاپان کی آیانا اونوزو نے دوسری اور ایمی شی ہان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

Next Post

پی ٹی آئی کا پنجاب میں یوتھ اسپورٹس فیسٹیول کرانے کا اعلان

Mon Jan 13 , 2014
لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب یوتھ فیسٹیول کے متوازی پیس اسپورٹس فیسٹیول کرانے کا اعلان کردیا ۔ پی ٹی آئی کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل اور اسپورٹس ونگ کے صدر افتخار الٰہی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسپورٹس پیس فیسٹیول کے پہلے مرحلے میں آئندہ ماہ رن فار پیس میراتھن کرائی جائے گی۔جس کے […]