اسٹاک ایکسچینج، سینٹرل ڈپازٹری کمپنی، نیشنل کلیئرنگ کمپنی ، پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج اور انسٹیٹیوٹ آف فنانشل میںکیپٹل مارکیٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کے لیے معاہدے پر دستخط

مرحوم محمد ناصر صحافتی برادری کے ایک فعال، باوقار اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل فرد تھے:مسلم لیگ فنکشنل سندھ

منشیات فروشوں کی سہولیت کاری پر ضلع بدین کے 6 پولیس اہلکار برطرف

منشیات فروشوں کی سہولیت کاری پر ضلع بدین کے 6 پولیس اہلکار برطرف

میرپورخاص سیٹلائٹ ٹاؤن میں بجلی چوروں کیخلاف کارروائی ، کنکشن ،بقایا جات وصول

تربت میں جشن بہاراں فیسٹیول منعقد ،، سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ شریک

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

حکمران جعلی مقدمے کروا کے ہمیں خوفزدہ کرنا چاہتے ہیں: پرویز الٰہی

لاہور (پی پی آئی) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ شریفوں نے جھوٹے پرچوں کی سیاست نہیں چھوڑی، ہمارے خلاف جعلی مقدمے کروا کے خوفزدہ کرنا چاہتے ہیں۔سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سے سابق ایم پی اے پیر سید تقی شاہ نے ملاقات کی، ملاقات میں چوہدری پر ویز الٰہی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت، نگران حکومت اور گورنر عمران خان کی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں، خوف کا یہ عالم ہے کہ پنجاب اور کے پی کے میں الیکشن کی تاریخ نہیں دے رہے، اعلیٰ عدلیہ نے نگران حکومت کو اپنا اصل کام یاد کروا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا عمران خان سے کسی بھی میدان میں حقائق اور اعداد و شمار کے ساتھ کوئی موازنہ نہیں، نواز شریف لندن علاج کروانے گئے ہیں علاج ہی کروائیں، ہمارے خلاف جعلی مقدمے درج کروا کے خوفزدہ کرنا چاہتے ہیں۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہمیں اللہ تعالیٰ کے بعد اعلیٰ عدلیہ انصاف مہیا کر رہی ہے، حکمرانوں کی اصل کام کی طرف توجہ نہیں، مہنگائی اور ٹیکسوں کی بھر مار نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ اس موقع پر چوہدری پرویز الٰہی سے تلہ گنگ کی معروف سیاسی سماجی شخصیات، سابق چیئرمینوں اور مسلم لیگی عہدیداران نے بھی ملاقات کی۔