متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی

سندھ کے گورنر کا اقتصادی فروغ اور قومی ترقی کے لیے تارکین وطن سے رابطہ

چیئرمین سینیٹ نے پاکستان-قازقستان اسٹریٹجک شراکت داری کو گہرا کرنے پر زور دیا

بڑے پیمانے پر فضلے کی برآمدگی صاف بندرگاہوں اور اقتصادی استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتی ہے

امریکہ، ایران بحران میں پاکستان کی سفارتی اہمیت برقرار ہے: سردار مسعود خان

پاکستان نے تاریخی تعلیمی اصلاحات میں جذباتی ذہانت کو ترجیح دی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران نیازی کی ملازمت کرنی ہے تو جیل بھرو تحریک کا حصہ بن جائیں: شازیہ مری

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے صدر مملکت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عارف علوی کوعمران نیازی کی ملازمت کرنی ہے انہیں چاہئے کہ مستعفی ہوکر جیل بھروتحریک کا حصہ بن جائیں۔شازیہ مری نے کہا کہ ایوان صدرکو دوبارہ سازشوں کا گڑھ بننے نہیں دیں آصف زرداری نے پارلیمنٹ کو با اختیار بنایا تھا۔انہوں نے کہا کہ عمران کی ہدایت پرچلنا ہے توصدارتی منصب چھوڑیں اور ملازمت کرنی ہے تو مستعفی ہوکر جیل بھرو تحریک کا حصہ بن جائیں۔ عارف علوی الیکشن کمیشن کی خودمختاری سے چھیڑچھاڑنہ کریں، ادارے سیاست سے لاتعلقی کا اظہارکر چکے ہیں اداروں کو سیاست میں گھسیٹنا بند کیا جائے۔