سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

الیکشن کمیشن کا صدر عارف علوی کو جوابی خط

صدر کا الیکشن کمیشن کیلئے بے حسی کا لفظ لکھنا مناسب نہیں:جوابی خط
اسلام آ باد(پی پی آ ئی)الیکشن کمیشن نے صدر پاکستان عارف علوی کے خط کا جواب دے دیا ہے جس میں شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن نے اپنے جوابی خط میں لکھا ہے کہ الیکشن کمیشن ایک آزاد اورخود مختارادارہ ہے، جو آئین اور قانون پرعمل کرتا ہے، صدر کا الیکشن کمیشن کیلئے بے حسی کے الفاظ لکھنا مناسب نہیں، صدر مملکت کی جانب سے ایسے الفاظ لکھنے پر افسوس اور مایوسی ہوئی۔الیکشن کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر کی جانب سے گزشتہ روز خط میں مشاورت کے لئے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی، جس پر الیکشن کمیشن اجلاس میں شرکت کا فیصلہ ہے۔ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق صدر مملکت کی جانب سے اجلاس ایوان صدر میں سوموار دن 11 بجے طلب کیا گیا ہے، اور اس اجلاس میں الیکشن کمیشن ممبران اوراعلی حکام شرکت کریں گے۔