پاکستان کو قرضوں کی ری سٹرکچرنگ نہیں

ملک چلانے کیلئے سخت اقدامات کی ضرورت ہے: ایم ڈی آئی ایم ایف
اسلام آباد(پی پی آئی)آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالیناجارجیوا نے کہاہے کہ پاکستان کو قرضوں کی ری سٹرکچرنگ نہیں، ملک چلانے کیلئے سخت اقدامات کی ضرورت ہے۔جرمن ادارے ڈی ڈبلیو کوانٹرویودیتے ہوئے منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالیناجارجیوا نے کہاکہ پاکستان میں امیر طبقے سے ٹیکس وصولی، سبسڈیز ختم کرنے پر زور دیا ہے، زیادہ پیسہ کمانے والوں کو ٹیکس ریونیو میں حصہ ڈالنا چاہئے،ایم ڈی آئی ایم ایف نے کہاکہ سرکاری اور نجی شعبے میں اچھا کمانے والوں کو اپنا حصہ ڈالنے کی ضرورت ہے، پاکستان میں امیر لوگوں کو سبسڈیز سے مستفید نہیں ہونا چاہئے،سبسڈی صرف ان لوگوں کو منتقل کی جائے جنہیں واقعی اس کی ضرورت ہے،آئی ایم ایف بالکل واضح ہے کہ صرف غریبوں کو سبسڈی سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔کرسٹالیناجارجیوا نے کہاکہ چاہتے ہیں پاکستان کے غریب عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے،پاکستان کو قرضوں کی ری سٹرکچرنگ نہیں، ملک چلانے کیلئے سخت اقدامات کی ضرورت ہے،پاکستان میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے نقصا ن پر دکھ ہوا، سیلاب سے پاکستان کی ایک تہائی آبادی متاثر ہوئی۔

Next Post

عمران خان سیتا وائٹ کیس میں 5 سال کیلئے نااہل ہوسکتے ہیں:برطانوی اخبار کا دعویٰ

Sun Feb 19 , 2023
لندن(پی پی آئی) برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان سیتا وائٹ کیس میں 5 سال کے لئے نااہل ہوسکتے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ٹیریان وائٹ کیس میں اپنے سیاسی کیئریرکو بچانے کی جنگ لڑرہے ہیں، انہوں […]