پولیس، ایف آئی اے اور نیب سب نے واقعے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے،مونس
لاہور(پی پی آئی) سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے بیٹے مونس الٰہی نے دعوی کیا ہے کہ ان کے کزن کو گاڑی سمیت اغوا کرلیا گیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی کے بیٹے مونس الٰہی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے کزن کو گجرات سے منڈی بہاؤالدین جاتے ہوئے اغوا کر لیا گیا ہے۔مونس الٰہی نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ میرا کزن ضیغم گوندل بھی غائب اور اس کی گاڑی بھی غائب ہے، جب کہ پولیس، ایف آئی اے اور نیب سب نے واقعے سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔
