بدین میں پانی کی مصنوعی قلت کے باعث دھان کی زیر کاشت فصل شدید متاثر

غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں معمولی کمی ، اوپن مارکیٹ: ڈالر، یورو اور پاؤنڈ سستے ہوگئے

عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان

ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کردئیے

چیئرمین ایس ای سی پی کا دورہ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

صدر مملکت کل الیکشن کی تاریخ دیں یا استعفیٰ دیں:شیخ رشید

30اپریل تک عمران خان پر ایک اور حملہ ہوسکتا ہے، شیخ رشیدکا دعویٰ
لاہور(پی پی آ ئی) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آئینی طور پر عارف علوی انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار رکھتے ہیں، صدر مملکت الیکشن کی تاریخ دیں یا استعفیٰ دیں۔30اپریل تک عمران خان پر ایک اور حملہ ہوسکتا ہے۔سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر مملکت الیکشن کی تاریخ دینے کااختیار رکھتے ہیں۔صدر علوی کو کہتا ہوں پیر کو الیکشن کی تاریخ دیں یا استعفیٰ دے دیں۔شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ملک کوبحران میں دھکیلنے میں الیکشن کمیشن نے عزت ہیں کمائی۔خواجہ آصف نے اعتراف کیا ہے کہ ملک ڈیفالٹ ہوچکا ہے۔یہ کہتے تھے اسٹیٹ کو ڈیفالٹ کہنے والا غدار ہے۔ان کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے کہا یہ میری حکومت نہیں ہے، تو بتائیں کس کی حکومت ہے؟ صوبوں اور مرکز کے انتخابات اکٹھے ہونگے۔آدھا سامان جیل مین چھوڑ کر آیا ہوں، عمران خان کہے گا تو سب سے پہلے گرفتاری دوں گا۔انہوں نے کہا ہے کہ پہلے ایف آئی آر لکھوائی ہے کہ آصف زرداری سمیت 5میرے مجرم ہونگے۔گرفتاری اور ضمانت کے بعد ایک نیا شیخ رشید سامنے آیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ان قیمتوں کو بڑھانے پر آئی ایم ایف خوش نہیں،انہیں علم ہے یہ سب چور ہیں۔قوم سے پوچھتا ہوں 10ماہ گزر گئے نوازشریف کیوں وطن واپس نہیں آرہے۔یہ عمران خان کے ساتھ الیکشن لڑنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔