جنوبی افریقی بیٹسمین زینڈر ڈی بیرون کر کٹ سے ریٹائر

جوہانسبرگ: جنوبی افریقی کر کٹر زینڈر ڈی برون نے 19سالہ طویل کیرئر کے بعد کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کر دیا ۔ ڈی برون نے 1995میںجنوبی افریقا کے فرسٹ کلاس میںاپنے کیرئر کا آغاز کیا تھا اور 242فرسٹ کلاس میچوں میں شرکت کی جبکہ 2004میں انڈیا کے خلاف کانپور کے مقام پر بین الاقومی کرکٹ میں ڈیبو کیا ، انھوںنے تین ٹیسٹ میچوں میں جنوبی افریقا کی نمائندگی کی۔ ڈیبرون نے 125ٹی ٹوئنٹی میچ بھی کھیلے ، انھوں نے کا ﺅنٹی کر کٹ میں کیری لیبون کرکٹ کلب ، سمر سیٹ ، سرے اور ورسسٹر شائر کی نمائندگی بھی کی۔

Next Post

پریٹوریا اوپن اسکواش :ابتدائی مرحلے میں پاکستانی کھلاڑیوں کی کامیابی

Thu Apr 10 , 2014
پریٹوریا: جنوبی افریقا میں جاری پریٹوریا جونیئر اوپن اسکواش ٹورنامنٹ میں چار پاکستانی کھلاڑیوں نے ابتدائی مرحلہ عبور کرلیاجبکہ تین کو شکست ہوگئی۔ جنوبی افریقہ میں جاری پریٹوریا جونیئر اسکواش ایونٹ کے ابتدائی راونڈ میں سات قومی پلیئرز میں سے چار نے کامیابی حاصل کرلی۔ احسن ایاز نے مصری ہاشم محمد کو 3-1سے، محمد ثاقب یوسف نے انگلینڈ کے کھلاڑی […]