پریٹوریا اوپن اسکواش :ابتدائی مرحلے میں پاکستانی کھلاڑیوں کی کامیابی

پریٹوریا: جنوبی افریقا میں جاری پریٹوریا جونیئر اوپن اسکواش ٹورنامنٹ میں چار پاکستانی کھلاڑیوں نے ابتدائی مرحلہ عبور کرلیاجبکہ تین کو شکست ہوگئی۔ جنوبی افریقہ میں جاری پریٹوریا جونیئر اسکواش ایونٹ کے ابتدائی راونڈ میں سات قومی پلیئرز میں سے چار نے کامیابی حاصل کرلی۔ احسن ایاز نے مصری ہاشم محمد کو 3-1سے، محمد ثاقب یوسف نے انگلینڈ کے کھلاڑی بینجمن کو 3-0ہرانے میں کامیاب ہوئے ،تیسرے میچ میںعماد فرید نے مصری احمد عاشوشے کو سخت مقابلے کے بعد3-2 زیر کردیا،چوتھے میچ میںپاکستا ن کے سیکنڈ سیڈ طیب اسلم نے ہم وطن حسیب گل کو3-0 سے شکست دے دی۔ جبکہ پاکستان کے ناصر خان اور مبارک محسن پہلے ہی مرحلے میں شکست کھا کر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔

Next Post

کویت اسکواش : دانش اور عامر عامر اطلس کواٹر فائنل میں شکست

Thu Apr 10 , 2014
کویت: کویت میں جاری فہدالاحمد اسکواش ٹورنامنٹ میں دانش اور عامر اطلس کومیزبان کوارٹر فائنل شکست ہوگئی۔ کویت میں جاری پندرہ ہزار ڈالر انعامی رقم کے فہد الاحمد ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میںپاکستان کے عامر اطلس اور دانش اطلس کو میزبان کھلاڑی عبداللہ المیزیان اور قطرکے کھلاڑی عبداللہ التمیمی کے ہاتھوں شلست کا سامنا کر نا پڑا۔ تھرڈ سیڈ دانش […]