سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شیخ رشید پنڈی شہر پر سیاہ دھبہ ہیں: شرجیل انعام میمن

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا شیخ رشید کے بیان پر رد عمل
کراچی (پی پی آ ئی) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے شیخ رشید کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ رشید پنڈی شہر پر سیاہ دھبہ ہیں، صدر آصف علی زرداری پر الزامات لگا کر سیاسی منظر نامے میں موجود رہنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ صدر آصف علی زرداری بدلے کی سیاست اور انتقام میں یقین نہیں رکھتے، آصف زرداری نے تو ان لوگوں کو بھی معاف کردیا، جنہوں ان کو اور ان کے خاندان کو بدترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی سب سے زیادہ انتہا پسندی کا نشانہ بنتی رہی ہے، آصف زرداری انتہا پسندوں کو عمران خان کے خلاف استعمال کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔ شیخ رشید کے پاس اگر ثبوت ہیں تو عدالت میں پیش کریں، ٹی وی پر آکر بڑھکیں مارنا شیخ رشید کا وطیرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید ہر 15 دن کے بعد آر یا پار کی نئی تاریخیں دیتے رہتے ہیں، شیخ رشید چار راتیں لاک اپ میں نہیں گزار سکے، معافی تلافی کر کے باہر آگئے۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان کا شکارکر کے شیخ رشید پونے چار سال اہم وزارتوں کے مزے لوٹتے رہے آئندہ انتخابات سے قبل نئے شکار کی تلاش میں پر تول رہے ہیں۔