سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آنے والے وقت میں چیزوں کی قیمتیں کم ہوں گی:مصدق ملک

لاہور (پی پی آ ئی) مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق ملک نے کہا ہے کہ آنے والے وقت میں چیزوں کی قیمتیں کم ہوں گی۔ذرا ئع کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ معاشی بحالی موجودہ حکومت کی پہلی ترجیح ہے،بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نوازشریف کو نااہل کیا گیا، روٹی چوری کرنیوالے کو سزا اور ہیرے جواہرات کے چور کو پوچھا نہیں جاتا۔ گذشتہ حکومت نے اربوں روپے کی پرتعیش گاڑیاں خریدیں، پی ٹی آئی حکومت نے عارف نقوی کی کمپنی کو اربوں روپے کا فائدہ پہنچایا، عمران خان قانون کی دھجیاں اڑا رہا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان لوگوں کے بچوں کو جیلوں میں جھونکنا چاہتے ہیں، عمران خان نوجوانوں سے کہتا ہے میرے گھر کے باہر آو مجھے گرفتار نہ کر لیں۔ عمران خان ٹھیک بات کرتے ہیں یہاں 2 پاکستان ہیں۔ یہاں 2 ملک بنائے جا چکے جن کو ختم کرنا ضروری ہے۔ حکومت نئے نہیں، پرانے پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔