لاہور(پی پی آ ئی)لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کر دی۔لاہور ہائیکورٹ میں آڈیو لیک معاملے پر وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز نے شیخ شاہد رانا ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔وکیل درخواست گزار نے کہا کہ عدلیہ کو سکینڈلائزڈ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، رانا ثنا اللہ نے آڈیو لیک کر کے عدلیہ کو متنازعہ بنانے کی کوشش کرنے پر رانا ثنااللہ کیخلاف توہین عدالت کی کاروائی کی جائے۔بعدازاں عدالت نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دیا۔
Next Post
سندہ میں اغوا برائے تاوان کے واقعات میں بہت اضافہ ہواہے: فواد چوہدری
Mon Feb 20 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آئی) پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے اپنی ٹو یٹ میں کہا کہ سندہ میں اغوا برائے تاوان کے واقعات میں بہت اضافہ ہوا ہے، اس سے زیادہ خوفزدہ کرنے والا جرم کوئی نہیں کیونکہ اس طرح تمام وہ لوگ جو سرمایہ کاری کر سکتے […]
