سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جائیداد کا تنازع، کے پی اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر کیخلاف قتل اور اقدام قتل کا مقدمہ درج

پشاور(پی پی آئی) خیبر پختونخوا اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر محمود جان سمیت ان کے دو ساتھیوں کے خلاف قتل اور اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق مضافاتی علاقے ریگی سفید سنگ میں ڈپٹی سپیکر کے پی اسمبلی محمود جان اورعیسیٰ خیل قوم کے درمیان جائیداد کا تنازع چلا آرہا تھا۔گزشتہ روز ڈپٹی سپیکر نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ متنازع زمین میں ایکسی ویٹر سے کام شروع کیا تو مخالف فریق کی جانب سے سے منع کرنے پر فائرنگ کی گئی جس کی زد میں آ کر محمد علی نامی شخص زخمی ہوا۔محمد علی کوجب لیڈی ریڈنگ ہسپتال لے جایا جارہا تھا تو وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔واقعہ کا مقدمہ ڈپٹی سپیکر محمود جان سمیت تین افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے جس میں قتل اور اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔