بدین میں پانی کی مصنوعی قلت کے باعث دھان کی زیر کاشت فصل شدید متاثر

غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں معمولی کمی ، اوپن مارکیٹ: ڈالر، یورو اور پاؤنڈ سستے ہوگئے

عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان

ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کردئیے

چیئرمین ایس ای سی پی کا دورہ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل تنازعہ کشمیر کے فوری حل کیلئے مداخلت کریں: نعیم خان

سری نگر(پی پی آ ئی)بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں غیر قانونی طور پر نظربندکل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما نعیم احمد خان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے مطالبہ کیاہے کہ وہ تنازعہ کشمیر کے فوری حل کے لیے مداخلت کریں۔نعیم احمد خان نے نئی دہلی کی تہاڑ جیل سے ایک پیغام میں افسوس کا اظہار کیا کہ بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ جموں وکشمیر کو میدان جنگ میں تبدیل کررکھا ہے اور وہ بے گناہ لوگوں کو مظالم کا نشانہ بنارہے ہیں۔انہوں نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل اور انسانی حقوق کی دیگر عالمی تنظیموں پر زور دیاہے کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اپنی ٹیمیں علاقے میں بھیجیں۔ انہوں نے کہا کہ مظلوم کشمیری عوام سے تمام بنیادی حقوق چھین لیے گئے ہیں اور علاقے میں جاری گھروں کی مسماری اور جبری بے دخلی کی مہم بھارتی حکام کی کشمیردشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔