خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پنجاب، خیبرپختونخوا میں الیکشن کی تاریخ کیلئے سپریم کورٹ میں نئی درخواست دائر

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) سپریم کورٹ آف پاکستان میں صوبہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں الیکشن کی تاریخ کے اعلان کیلئے نئی درخواست دائر کر دی گئی۔دونوں صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے سپریم کورٹ میں درخواست پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے سپیکرز نے دائر کی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیوں کی تحلیل کو 1 ماہ سے زیادہ وقت گزر چکا ہے، گورنرز آئین کے مطابق انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہیں کر رہے، انتخابات کروانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، سپریم کورٹ دونوں صوبوں کے گورنرز کو انتخابات کی تاریخ کے اعلان کا حکم دے۔درخواست میں صوبائی گورنرز، الیکشن کمیشن، صدر مملکت کو فریق بنایا گیا ہے، خیبرپختونخوا اور پنجاب حکومتیں بھی فریقین میں شامل ہیں۔