خیبر پختونخوا میں جنگلات کے مالکان کی جرگہ منعقد؛ وزیر اعلیٰ کے مشیر کی شرکت

جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کی ہلاکتیں؛ پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کا اظہار افسوس

جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد؛ کلیدی فیصلے کیے گئے

وزیر داخلہ نے منصورہ میں جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم سے اہم ملاقات کی؛ قومی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال

بلوچستان ویمن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تحت صنفی بنیاد پر تشدد اور کم عمری کی شادی جیسے مسائل پر ‘صوبائی میڈیا فیلوشپ پروگرام’ کا آغاز

اوپن مارکیٹ میں ڈالر سمیت بڑی کرنسیوں کی قدر میں معمولی اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سی ٹی ڈی سندھ کوپنجاب کی طرزپر کھڑا کرنیکافیصلہ، وزیراعلیٰ کی 2.8 ارب روپے کی منظوری

کراچی (پی پی آئی) کراچی سمیت سندھ بھر میں دہشتگردی کے بڑھتے سائے، وزیراعلیٰ سندھ نے سی ٹی ڈی کو پنجاب کی طرزپرکھڑا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے مطابق سی ٹی ڈی سندھ کو پنجاب کی طرزپر بنانے کیلئے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے 2.8 ارب روپے کی منظوری دے دی، رقم سے پنجاب کی طرزپرمحفوظ کامپ لیکس بنائیجائیں گے، ان کامپلیکس میں افسران کے دفاتر اوررہائش ہوں گی، نئی گاڑیاں خریدی جارہی ہیں جن میں زیادہ ترآرمڈوہیکلز ہیں، سی ٹی ڈی میں نئی بھرتیاں کی جارہی ہیں، فی الحال500 اے ایس آئی ٹریننگ مکمل کرکے جوائن کرچکے ہیں۔آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی میں سینیئر افسران کی کمی کودورکیاجارہا ہے، دنیاکے بہترین جدید سافٹ ویئرزاوراسلحہ خریداجارہا ہے، اس سے سی ٹی ڈی کی استعدادکار میں بہت اضافہ ہوجائیگا جبکہ سندھ کے ہر ضلع میں قابل افسرا ن تعینات کیے جارہے ہیں۔ غلام نبی میمن نے کہا کہ منظور شدہ رقم کاایک بڑاحصہ سندھ پولیس کوموصول ہوگیا ہے، دہشتگردی کے علاوہ سی ٹی ڈی اسلحہ اسمگلنگ کیخلاف کام کررہی ہے، اب تک متعدد گینگزکوختم کیاجاچکا ہے۔