پیرس: ورلڈ ٹینس ایسو سی ایشن کی طرف سے جاری کر دہ تازہ رینکنگ میں رافیل نڈال مردوں جبکہ وومنزکی رینکنگ میں امریکا کی سرینا ولیمز بدستور پہلے نمبر براجما ن ہیں۔ڈبلیو ٹی اے کی جانب سے جاری ہونے والی نئی ٹینس رینکنگ میں ویمنز سنگلز میں رومانیہ کی سیمونا ہالیپ کیریئر میں پہلی مرتبہ دنیا کی پانچ صف اول پلیئرز میں شامل ہوگئیں، ابتدائی چار پوزیشنز میں کوئی تبدیلی رونما نہیں ہوئی اور ان پر بالترتیب سرینا ولیمز، لینا، اگنیسکا ریڈوانسکا اور وکٹوریا ایذرنیکا براجمان ہیں، سربیا کی جیلینا جینکووچ چھٹے، روسی پلیئر ماریا شراپووا ساتویں، جمہوریہ چیک کی سابق ومبلڈن چیمپئن پیٹراکیوٹوا آٹھویں ، جرمن کھلاڑی اینجلیک کیربر 9 ویں اورسارا ایرانی بدستور ٹاپ 10 کی آخری شریک بنی ہوئی ہیں۔ انڈین ویلز میںٹائٹل جیتنے والی اطالوی پلیئر فلاویا پنیٹا نے 12 ویں پوزیشن ہتھیالی۔ دوسری جانب مینز عالمی ٹینس رینکنگ میں بھی سوئس اسٹار راجر فیڈرر نئے سیزن میں پہلی مرتبہ پانچویں پوزیشن پر آگئے۔ انھیں تین درجے ترقی نے دوبارہ عروج کی جانب گامزن کیا، نڈال پہلے، جوکووچ دوسرے، اسٹینسلس واورنیکا تیسرے اور ڈیوڈ فیرر چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔ اینڈی مرے چھٹی پوزیشن پر، جمہوریہ چیک کے ٹوماس بریڈیچ ساتویں ، امریکا کے دراز قامت پلیئر جون اسنر کو ٹاپ 10 میں آخری پوزیشن کا حقدار قرار دیا گیا ہے۔
Next Post
ورلڈ ٹیم ٹیبل ٹینس چمپیئن شپ کے لیے 6رکنی قومی ٹیم کااعلان
Tue Mar 18 , 2014
لاہور: ورلڈ ٹیم ٹیبل ٹینس چیمپیئن شپ کے لیے چھ رکنی پاکستانی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔ پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے صدر ایس ایم سبطین نے 28اپریل سے جاپان کے شہر ٹوکیو میں شروع ہونے والی ورلڈ ٹیم چیمپیئن شپ کے لیے سات رکنی قومی دستے کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ چیمپیئن شپ میں مینزقومی چیمپیئن […]
