ویں قومی سائیکلنگ چمپیئن شپ کا آغاز61

لاہور: 61 ویں قومی سائیکلنگ چیمپیئن شپ کالاہور میں آغاز ہوگیا۔افتتاحی روز واپڈا کے سائکلسٹس چھائے رہے۔ حکومتی پی او اے کے صدر اکرم ساہی نے کہا کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ جلد فیڈریشنز کی گرانٹ بحال کردے گا۔ لاہور کے سائیکلنگ ویلوڈرم شروع ہونے والی چار روزہ سائیکلنگ چیمپیئن شپ میں چھ کلو میٹر سپرینٹ اور چار کلو میٹر ٹیم پرسیوٹ کے ابتدائی مقابلوں میں واپڈا کے سائیکلسٹس نے میدان مار لیا جبکہ ایک کلو میٹر انفرادی ٹائم ٹرائل میں بھی واپڈا کے صابر علی فاتح اور سوئی سدرن گیس کے نور عالم رنر اپ رہے۔مہمان خصوصی حکومتی پی او اے کے صدر اکرم ساہی نے بتایا کہ ان کی کاوشوں سے جلد فیڈریشنز کو گرانٹ مل جائے گی اور ملک میں دوبارہ اسپورٹس سرگرمیاں عروج حاصل کریں گی۔ سائیکلنگ چیمپیئن شپ میں مزید تین دن جاری رہیںگی۔

Next Post

رافیل نڈال اورسرینا ولیمز ٹینس رینکنگ میں پہلے نمبر پر براجمان

Tue Mar 18 , 2014
پیرس: ورلڈ ٹینس ایسو سی ایشن کی طرف سے جاری کر دہ تازہ رینکنگ میں رافیل نڈال مردوں جبکہ وومنزکی رینکنگ میں امریکا کی سرینا ولیمز بدستور پہلے نمبر براجما ن ہیں۔ڈبلیو ٹی اے کی جانب سے جاری ہونے والی نئی ٹینس رینکنگ میں ویمنز سنگلز میں رومانیہ کی سیمونا ہالیپ کیریئر میں پہلی مرتبہ دنیا کی پانچ صف اول […]