میرپور: سری لنکا نے میرپور ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کو اننگز اور248رنز سے شکست دے دی۔ سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان میرپور میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز بنگلہ دیش نے اپنی دوسری اننگز 35 رنز ایک وکٹ کے نقصان پر دوبارہ شروع کی تو دن کے آغاز کے ساتھ ہی وکٹ گرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا شمس الرحمان 9 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ مارشل ایوب 18 اور شکیب الحسن 25 رنز اسکور کر سکے۔ مومن الحق نصف سنچری بناتے ہوئے پریرا کی بال پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ مشفیق الرحمان 14سوہاگ غازی 23 اور ربیع السلام ایک اور ربیل حسین 17 رنز بنا سکے۔ الامین حسین32رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔ سری لنکن باولرز نے بنگلہ دیش کی پوری ٹیم کو250 رنز پر پویلین بھیج کر اپنی ٹیم کو اننگز اور248رنز سے فتح دلا دی۔ سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز چھ وکٹوں کے نقصان پر 730رنز بنا کر ڈکلیئر کردی تھی۔سری لنکا کی جانب سے دلروان پریرا نے پانچ اور سرنگا لکمل نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔