اسٹٹ گارٹ: جرمن فٹبال لیگ میں بائرن میونخ نے اسٹٹ گارٹ فٹبال کلب کو شکست دے دی، فتح کے ساتھ ہی بائرن میونخ پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر آگئی۔اسٹٹ گارٹ میں جاری ایونٹ کے ایک میچ میں بائرن میونخ اور اسٹٹ گارٹ فٹبال کلب کی ٹیمیں مد مقابل تھیں، کھیل کے 29 ویں منٹ میں اسٹٹ گارٹ کے اسٹرائیکر وداد ابیسیوک نے گیند کو جال میں پہنچا کر اپنی ٹیم کو برتری دلادی۔دوسرے ہاف کے 76 ویں منٹ میں بائرن میونخ کے کلاوڈیو پزارو نے گول کرکے مقابلہ ایک ایک سے برابر کردیا۔کھیل کے آخری لمحات میں بائرن میونخ کے رفینہا کروسس نے گول کرکے اپنی ٹیم کو 1-2 سے کامیابی دلادی۔اس فتح کے بعد فٹبال لیگ کے پوائنٹس ٹیبل پر بائرن میونخ 13 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست آگئی ہے۔