کراچی گلشنِ اقبال نزد سفاری پارک کے میٹرو شاپنگ مال کی چھت پر آتشزدگی ،جانی نقصان نہیں ہوا

خیبر پختونخوا میں شہید فوجی جوان جھمپیر کے قریبی گاؤں میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک

سری لنکن قونصل جنرل سنجیوا پتیویلا کی سندھ گورنر سے ملاقات؛ تعلقات کو مزید بہتر بنانے پر تبادلہ خیال

پی ٹی آئی سندھ کی عوامی رابطہ مہم جاری؛ مختلف مقامات پر سرگرمیاں

وزیر اعظم نے دشمن کے حملے کو ناکام بنانے پر سیکورٹی فورسز کی تعریف کی

جاپان میں مقامی آم کا موسم ختم ہو رہا ہے؛ پاکستانی آموں کی مانگ میں اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پیپلز پارٹی پر اعتماد نہیں، مقتدر اداروں کی طرف دیکھ رہے ہیں: فاروق ستار

کراچی(پی پی آ ئی) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ مردم شماری کسی ایک سیاسی جماعت کا مسئلہ نہیں، کراچی میں رہنے والے ہر شہری کو گنا جائے، ہمارا پیپلز پارٹی پر کوئی اعتماد نہیں، ہم پاکستان کے مقتدر اداروں اور اہل اقتدار طبقوں کی طرف دیکھ رہے ہیں۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما ایم کیو ایم فاروق ستار نے کہا کہ مردم شماری کا انعقاد ہر 10 سال بعد ہوتا ہے، گزشتہ مردم شماری 17 سال بعد ہوئی، موجودہ مردم شماری 5 سال بعد ہو رہی ہے، اس مردم شماری کا کریڈٹ ایم کیو ایم پاکستان کا حق ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا پیپلز پارٹی پر کوئی اعتماد نہیں، ہم سمجھتے ہیں مردم شماری بھی سیاست کی نظر ہونے جا رہی ہے، کراچی میں رہنے والوں کی آبادی کو پھر کم کرکے دکھایا جائے گا، مردم شماری میں ہر گھر اور ہر شہری کو گنا جائے۔فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ ایک بلڈنگ میں ایک گھر نہیں ہوتا، بلڈنگ میں موجود ہر اپارٹمنٹ کو علیحدہ علیحدہ گنا جائے، ہمارے ساتھ حلقہ بندیوں میں ہاتھ ہوا، ہماری 70 یوسیز کو کم کیا گیا۔