سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

محبوبہ مفتی کاپاسپورٹ کے اجراکیلئے بھارتی وزیر خارجہ کے نام خط

سری نگر(پی پی آ ئی)بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے اپنے پاسپورٹ کے لیے مداخلت کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ تین سال سے اپنی 80سالہ والدہ کوفریضہ حج کی ادائیگی کیلئے حجاز مقدس لے جانے کیلئے پاسپورٹ کے اجرا کا انتظار کر رہی ہیں۔کشمیر میڈیا کے مطابق محبوبہ مفتی نے وزیرخارجہ کے نام ایک خط میں کہا کہ نئی دلی کے زیر کنٹرول کرمنل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ (سی آئی ڈی)کی بنیاد رپورٹ کی وجہ سے ان کے پاسپورٹ کی تجدیدنہیں کی جارہی ہے۔ محبوبہ نے اپنی بیٹی التجا کو پاسپورٹ کے اجرا میں تاخیر کابھی حوالہ دیا جو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کیلئے بیرون ملک چاہتی ہے۔ انہوں نے مارچ 2020 میں پاسپورٹ کی تجدید کے لیے درخواست دی تھی،جموں و کشمیر ہائی کورٹ کادروازہ بھی کٹھکٹھایااورتین سال بعد عدالت نے ریجنل پاسپورٹ آفس کو سی آئی ڈی کا ماؤتھ پیس بننے کی بجائے انہیں پاسپورٹ جاری کرنے کا حکم دیا تاہم ابھی تک ان احکامات پر عمل نہیں ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاسپورٹ کے اجرا میں غیر معمولی اور جان بوجھ کر تاخیر سے انکے بنیادی حق کی سنگین خلاف ورزی ہورہی ہے۔ پی ڈی پی لیڈر نے کہاکہ انکی بیٹی التجا نے اپنے پاسپورٹ کی تجدید کے لیے جون 2022میں درخواست دی تھی اورآج تک اسے بھی پاسپورٹ جاری نہیں کیاگیا ہے۔