سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

توشہ خانہ ریفرنس،عمران خان کیخلاف فرد جرم کی کارروائی 28 فروری تک ملتوی

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) سیشن کورٹ اسلام آباد نے توشہ خانہ ریفرنس سے متعلق کیس میں عمران خان پر فرد جرم کی کارروائی 28 فروری تک ملتوی کر دی۔تفصیلات کے مطابق منگل کے روز سیشن کورٹ اسلام آباد میں توشہ خانہ ریفرنس سے متعلق عمران خان کے خلاف فوجداری کیس کی سماعت ہوئی، عمران خان کے وکیل اور الیکشن کمیشن کے وکیل عدالت پیش ہوئے، عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کردی گئی۔وکیل نے عدالت کو بتایا کہ 28 فروری کو عمران خان کا ایکسرے ہوجائے گا،جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو آج بھی ذاتی حیثیت میں عدالت نے طلب کر رکھا تھا، ہر تاریخ پر حاضری سے استثنیٰ دیا جا رہا ہے۔جج نے عمران خان کے وکیل سے مکالمے میں کہا کہ ہم مسلسل آپ لوگوں کی مان ہی رہے ہیں، صرف کاپیاں فراہم کر کے فرد جرم عائد کرنی ہے، عدالت نے الیکشن کمیشن کو عمران خان کے وکلاکو کاپیاں فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی حاضری اگلی سماعت پر یقینی بنا لیں ہم آج استثنیٰ پر اعتراض نہیں کریں گے، 28فروری کی تاریخ دے دیتے ہیں، ان کی حاضری یقینی بنائیں۔