اسلام آ باد(پی پی آئی) حالیہ بڑھتی دہشت گردی کے خلاف سکیورٹی فورسز نے ملک بھر میں متعدد آپریشنز کیے، سکیورٹی فورسز نے 3 ماہ میں دہشت گردوں اورسہولت کاروں کے متعدد حملے ناکام بنائے۔ سکیورٹی فورسز کی جانب سے ملک بھر میں مجموعی طور پر 6921 آپریشنز کے دوران 142 دہشتگردوں کو ہلاک جبکہ 1007 کو گرفتار کیا گیا۔خیبر پختونخوا میں کل 1960 آپریشنز ہوئے جن میں 1516 ایریا ڈومینیشن آپریشنز، 301 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز اور 143 ایریا سینیٹائزیشن آپریشنز کیے گئے، ان ا?پریشنز میں 98 دہشتگردوں کو ہلاک اور 540 کو گرفتار کیا گیا۔بلوچستان میں 3414 آپریشنز میں 2980 ایریا ڈومینیشن آپریشنز، 67 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 367 ایریا سینیٹایزیشن آپریشنز شامل ہیں، بلوچستان میں کیے جانے والے ا?پریشنز میں 40 دہشت گردوں کو ہلاک اور 112 کو گرفتار کیا گیا۔ سندھ میں 752 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں 3 دہشت گرد ہلاک اور 344 گرفتار ہوئے، پنجاب میں 165 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے جن میں 1 دہشت گرد ہلاک 11 کو گرفتار کیا گیا۔
Next Post
افغانستان سے دہشت گردی کے خطرات دور ہونے
Tue Feb 21 , 2023
تک پاکستان ہائی رسک سیکیورٹی کے دور میں رہے گا: بلاول بھٹو اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ جب تک افغانستان سے دہشت گردی کے خطرات دورنہیں ہوتے اس وقت تک پاکستان ہائی رسک سیکیورٹی کے دور میں […]
