تک پاکستان ہائی رسک سیکیورٹی کے دور میں رہے گا: بلاول بھٹو
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ جب تک افغانستان سے دہشت گردی کے خطرات دورنہیں ہوتے اس وقت تک پاکستان ہائی رسک سیکیورٹی کے دور میں رہے گا۔میونخ سیکیورٹی کانفرنس کے موقع پر سی این بی سی کو خصوصی انٹرویو میں بلاول بھٹو نے سابق حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ’تحریک انصاف کی حکومت بغیر کسی پیشگی شرط کے دہشت گردوں سے مذاکرات کر رہی تھی جس سے پاکستان کا مؤقف پس پشت چلا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت اور عسکری قیادت نے اس پالیسی کو مکمل طور پر روک دیا ہے اور ہمیں یقین ہے کہ پاکستان ملک کے اندر کام کرنے والے دہشت گرد گروپوں کا مقابلہ کرنے میں کامیاب ہو گا۔بلاول بھٹو نے الزام عائد کیا کہ ’ہماری اپوزیشن چاہتی ہے کہ فوج انھیں ایک بار پھراقتدار میں واپس لانے میں مدد کرے۔
