پریشر برداشت نہ کرنیوالا ٹیم میں نہیں رہے گا: نقوی کا دوٹوک پیغام

لاہور(پی پی آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ  کے  چیئرمین محسن نقوی نے دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو کھلاڑی پریشر برداشت نہیں کر سکتا وہ ٹیم میں نہیں رہے گا۔پی پی آئی کے مطابق میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کے پریشر برداشت نہ کر سکنے کی وجہ سے ہم جیتے ہوئے میچ ہار جاتے ہیں، اب جو کھلاڑی دماغی طور پر مضبوط اور اعصاب شکن مقابلوں کا دباؤ برداشت کر سکتے ہیں وہی ٹیم میں جگہ برقرار رکھ پائیں گے۔کھلاڑیوں پر میچ فکسنگ کے الزام لگنے سے متعلق سوال پر چیئرمین پی سی بی نے جواب دیا کہ یہ الزامات من گھڑت اور بے بنیاد ہیں، اب فٹنس، ڈومیسٹک کرکٹ اور ذہنی دباؤ پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔

Latest from Blog