برطانوی انتخابات میں پاکستانی نژاد روزینہ ایلن خان ایک بار پھر کامیاب

لندن(پی پی آئی)برطانوی عام انتخابات میں پاکستانی نژاد روزینہ ایلن خان لندن کے علاقے ٹوٹنگ سے ایک مرتبہ پھر کامیاب ہو گئیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق روزینہ ایلن خان نے 29 ہزار 209 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی, روزینہ ایلن خان نے کاسٹ کیے گئے ووٹس میں سے 55 فیصد ووٹ حاصل کیے۔پی پی آئی کے مطابق گزشتہ انتخابات میں روزینہ ایلن خان نے یہاں سے 30 ہزار سے زائد ووٹ لیے تھے۔دوسری جانب بریڈ فورڈ ویسٹ سے لیبر رہنما پاکستانی نژاد ناز شاہ جیت گئیں جبکہ پاکستانی نژاد لیبر رکن یاسمین قریشی تیسری مرتبہ اپنی سیٹ کا دفاع کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

 لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسزمیں جدیدکمپیوٹرائزڈ امتحانی مرکز کا افتتاح

Fri Jul 5 , 2024
جامشورو(پی پی آئی) لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز جامشورو میں ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کے زیر اہتمام جدید ترین کمپیوٹرائزڈ امتحانی مرکز کا افتتاح وائس چانسلر لمس پروفیسر ڈاکٹر اکرام دین اجن نے کیا۔پی پی آئی کے مطابق افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر اکرام دین اجن نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا تہہ دل سے […]