سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

گلگت بلتستان میں ججوں کی تقرری میں مشاورت نہ کرنے کیخلاف درخواست

سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت اور اٹارنی جنرل کونوٹس جاری کرتے ہوئے یکم مارچ تک جواب طلب کرلیا
اسلام آباد(پی پی آ ئی)سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان میں ججوں کی تقرری میں مشاورت نہ کرنے کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت اور اٹارنی جنرل کونوٹس جاری کرتے ہوئے یکم مارچ تک جواب طلب کرلیا۔ذرا ئع کے مطابق سپریم کورٹ میں گلگت بلتستان میں ججوں کی تقرری میں مشاورت نہ کرنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے کہاکہ وزیراعظم کو مشاورت کے بغیر ججز تعیناتی سے روکا جائے،وفاقی حکومت گلگت بلتستان میں مزید ججوں کی تعیناتی کر رہی ہے۔عدالت نے استفسار کیا کہ کیا گلگت بلتستان میں ججز تقرری پر چیف جسٹس پاکستان سے مشاورت نہیں ہوتی؟وکیل نے کہاکہ قانون کے مطابق ججوں کی تقرری وزیراعلیٰ کی سفارش پر ہوتی ہے، وکیل وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے کہاکہ گورنر کو نام وزیراعظم کو بھیجنا چاہئے، سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت اور اٹارنی جنرل کونوٹس جاری کرتے ہوئے یکم مارچ تک جواب طلب کرلیا۔