سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

صدر کو چاہیے کہ شہبازشریف کواعتماد کا ووٹ لینے کا کہے: شیخ رشید

نامکمل کورم سے 170 ارب کا بجٹ منظور کروانا جمہوریت کی توہین ہے
راولپنڈی(پی پی آ ئی) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ صدر کو چاہیے کہ شہبازشریف کواعتماد کا ووٹ لینے کا کہے،نامکمل کورم سے 170 ارب روپے کا ضمنی مالیاتی بجٹ منظور کروانا جمہوریت کی توہین ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ صدر کو چاہیے کہ شہبازشریف کواعتماد کا ووٹ لینے کا کہے کیونکہ کل170ارب کامنی بجٹ 60 لوگوں نے پاس کیاہے،اورایوان کی کاروائی کیلیے86ارکان کی ضرورت ہوتی ہے۔کئی سرکاری اراکین بھی حکومت کیساتھ نہیں اور خود حکومت کے اتحاد میں پھوٹ پڑ چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی تاش بکھرناشروع ہوگئی ہے اور آفتاب سلطان کااستعفی اس کی پہلی کڑی ہے،ملک کا آئینی بحران شدیدسے شدید ترہوتاجارہا ہے، آئی ایم ایف کی صدرنے کہا ہے غریبوں پرنہیں امیروں پرٹیکس لگائیں۔ پاکستان میں 50کروڑ سے کم کرپشن کی کھلی چھٹی ہے،قوم سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہی ہے نیب ترامیم پرتاریخی فیصلہ آسکتاہے۔