سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

انتخابات کی تاریخ، الیکشن کمیشن نے مشاورت کیلئے اٹارنی جنرل کو بلا لیا

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی صدارت میں ہوا، جس میں معزز ممبران الیکشن کمیشن بھی شریک ہوئے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ الیکشن کمیشن آئین اور قانون کے مطابق بغیر کسی دباؤ کے فیصلہ کرتا رہا ہے اور کرتا رہے گا۔بیان کے مطابق الیکشن کمیشن ہر وقت آئین اور قانون کے تحت 90 دن میں الیکشن کروانے کے لیے تیار رہتا ہے مگر آئین اور قانون میں کہیں بھی نہیں لکھا کہ الیکشن کی تاریخ کمیشن دے گا مگر مجاز اتھارٹی کی طرف سے تاریخ مقرر کرنے کے بعد کمیشن فوراً الیکشن شیڈول دے کر الیکشن کروانے کا پابند ہے۔بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ صدر پاکستان کی طرف سے الیکشن کی تاریخ مقرر کرنے کے بعد آج کمیشن کے اجلاس میں اس پر تفیصلاً غور کیا گیا اور اٹارنی جنرل آف پاکستان اور دیگر قانونی ماہرین سے مزید رہنمائی لینے کا فیصلہ کیا گیا۔الیکشن کمیشن نے اس سلسلے میں اٹارنی جنرل آف پاکستان کو آج 22 فرور ی 2023 کو دعوت دی ہے اور مشاورت کے لیے دوآئینی و قانونی ماہرین کا انتخاب بھی کیا جا رہا ہے۔