بدین میں پانی کی مصنوعی قلت کے باعث دھان کی زیر کاشت فصل شدید متاثر

غیر ملکی کرنسیوں کی قدر میں معمولی کمی ، اوپن مارکیٹ: ڈالر، یورو اور پاؤنڈ سستے ہوگئے

عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان

ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کردئیے

چیئرمین ایس ای سی پی کا دورہ پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جھوٹا مقدمہ نہیں بنا سکتا، مطمئن ہوں کسی کے دباؤ میں نہیں آیا، چیئرمین نیب کا الوداعی خطاب

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے ادارے کے افسران سے الواداعی خطاب میں کہا ہے کہ ’میں کسی خلاف جھوٹا مقدمہ نہیں کر سکتا اور ناہی کسی ریفرنس کو اس لیے فارغ کر سکتا ہوں کہ ملزم کسی بااثر شخصیت کا رشتہ دار ہے۔ذرائع کے مطابق اپنے خطاب میں آفتاب سلطان نے کہا کہ مجھے خوشی ہے اور وہ ’مطمئن ہوں کہ اصولوں پر قائم رہا اور کسی کے دباو میں نہیں آیا،ان کا کہنا تھا کہ ’اپنی پیشہ ورانہ زندگی میں انھوں نے قانون کے مطابق کام کرنے کی کوشش کی اور کبھی اپنے اصولوں پر سمجھوتا نہیں کیا۔آئین تمام مسائل کا حل فراہم کرتا ہے اور آئین کی پاسداری نہ کرنے کی وجہ سے ملک میں سیاسی اور معاشی بحران پیدا ہوا۔ آفتاب سلطان کا کہنا تھا کہ ’سیاسی عمل اور الیکشن ملک کی ضرورت ہیں۔آفتاب سلطان نے نیب کے افسران پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کو امید ہے کہ وہ قانون کی حکمرانی کے اصولوں کی پاسداری کریں گے۔