شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی ایس ایل8،سری لنکن بورڈ کا ہسرنگا کو این او سی جاری کرنے سے انکار

لاہور(پی پی آئی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کیلئے سری لنکن کرکٹ بورڈ نے وینندو ہسرنگا کو این او سی جاری کرنے سے انکار کردیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے پلاٹینم پک میں چنے گئے سری لنکن سپنر وینندو ہسرنگا کو بورڈ کی جانب سے این او سی جاری نہیں کیا گیا جس کے باعث وہ ایونٹ میں فرنچائز کی نمائندگی نہیں کرسکیں گے۔ٹورنامنٹ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم اپنے 3 میچز میں سے 2 ہار کر پانچویں پوزیشن پر موجود ہے جبکہ لنکن سپنر کی عدم شرکت سے ایونٹ میں انکا راستہ مزید دشوار ہو گیا ہے۔قبل ازیں گزشتہ ہفتے کوشل مینڈس کو سری لنکن کرکٹ بورڈ نے این او سی جاری کرنے سے انکار کردیا تھا جبکہ لاہور قلندرز نے انکے متبادل کھلاڑی شائی ہوپ کو سکواڈ میں جگہ دی۔دوسری جانب دلچسپ بات یہ ہے کہ بھانوکا راجا پاکسے کو سری لنکن بورڈ نے پی ایس ایل 8 میں شرکت کی اجازت دیدی تھی جو ایونٹ میں پشاور زلمی کی نمائندگی کر رہے ہیں۔