مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کا اجلاس ، انتخابی کامیابی اور مستقبل کی منصوبہ بندی کا جائزہ لیا

وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس، پاکستان ریلوے میں اسٹریٹجک اصلاحات کی منظوری

سندھ پولیس اور پراسیکیوشن کے درمیان قبل از ٹرائل ہم آہنگی کے حوالے سے اہم اجلاس ، تفصیلی غور و خوض

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ

صوفی بزرگ بابا فرید گنج شکر کے سالانہ عرس کی تیاریاں ، سیکیورٹی پلان تیار

ملکی گولڈ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تیزی سے کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جے یو آئی کا صدر سے اپنا عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ

جے یو آئی کی جانب سے سینیٹ اور اسمبلی میں الگ الگ قرارداد جمع کروادیں
اسلام آ باد(پی پی آ ئی)جمعیت علمائے اسلام نے صدر مملکت سے صدر کا عہدہ چھوڑ نے کا مطا لبہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق صدرمملکت کی جانب سے صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات 9 اپریل کو منعقد کروانے کے احکامات دینے کا معاملہ پر جے یو آئی کی جانب سے سینیٹ اور اسمبلی میں الگ الگ قرارداد جمع کروادیں۔قرار داد میں صدر کی جانب سے دو نوں صوبائی اسمبلیوں میں انتخابات کی تاریخ کو مسترد کرتے ہو ئے بتا یا گیا ہے کہ صدر کو ایسا فیصلہ کرنے کا اختیار حاصل نہیں۔قرارداد کا متن میں کہا گیا ہے صدر کا اعلان آئین کی خلاف ورزی ہے، یہ ایوان صدر، مملکت پر زور دیتا یے کہ وہ اپنا اعلان واپس لیں۔قراداد میں آئین کی خلاف ورزی پر صدرمملکت سے اپنا عہدہ چھوڑنے کا بھی مطالبہ کیا۔ قرارر داد سینیٹ میں جے یوآئی کے سینیٹر کامران مرتضی نے جمع کروائی جبکہ قومی اسمبلی میں قرارداد جے یوآئی کی رکن اسمبلی عالیہ کامران نے جمع کروائی۔