عمران خان مسلسل جھوٹ بولتے ہیں،عمران پر کسی کو اعتبار نہیں

ذاتی طور پر سیاسی کارکنان کے جیل جانے کو اچھا نہیں سمجھتا:سعد رفیق
لاہور(پی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ میرے بس میں ہوتا تو کسی کو گرفتار نہ کرتا، یہ خود ہی تھک ہار کر واپس چلے جاتے، ذاتی طور پر سیاسی کارکنان کے جیل جانے کو اچھا نہیں سمجھتا۔لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اخلاقی طور پر لیڈر کو پہلے جیل جانا چاہیے لیکن عمران خان اپنی ضمانتیں کروا رہے ہیں اور ساتھیوں کو جیل بھجوا رہے ہیں، جیل بھرو تحریک کے حوالے سے کیا حکمت عملی ہے میں نہیں جانتا، نگران حکومت بہتر جانتی ہے، کسی کو غلط پکڑنے کی حمایت نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان جنہیں گالیاں دیتے تھے ضرورت پڑنے پر انہیں سینے سے لگاتے ہیں، عمران خان پرویز الٰہی کو گالیاں دیتے تھے اب انہیں پارٹی میں شامل کر لیا، عمران خان پر کوئی اعتبار نہیں کر سکتا، سیاسی انتقام ختم ہونا چاہیے، عمران خان نے اپنے گریباں میں کبھی نہیں جھانکا، عمران انتقام کی بات کرتے ہیں۔لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور ان کے خاندان نے جیل کاٹی، شاہد خاقان عباسی متعدد پیشیاں بھگت چکے ہیں، پوری (ن) لیگ کو جیلوں میں ڈالا گیا ہم نے تو چیخیں نہیں ماریں، ہمیں کبھی روتے دیکھا ہے؟، عمران خان کے ساتھ تو ابھی ہوا ہی کچھ نہیں، جو کچھ ہمارے ساتھ ہوا عمران خان کے ساتھ تو اس کا دسواں حصہ بھی نہیں ہوا، عمران خان کا تو ابھی خاندان بھی بچا ہوا ہے۔ عمران خان مسلسل جھوٹ بولتے ہیں،عمران خان پر کسی کو اعتبار نہیں۔

Next Post

انصاف کے دوہرے معیار ریاست کو چلنے نہیں دیتے: سعدرفیق

Wed Feb 22 , 2023
لاہور(پی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ انتظامی معاملات میں کھلی عدالتی مداخلت اور انصاف کے دوہرے معیار ریاست کو چلنے نہیں دیتے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے […]