انصاف کے دوہرے معیار ریاست کو چلنے نہیں دیتے: سعدرفیق

لاہور(پی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ انتظامی معاملات میں کھلی عدالتی مداخلت اور انصاف کے دوہرے معیار ریاست کو چلنے نہیں دیتے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بہروپیے کیلئے صادق اور امین کے جھوٹے سرٹیفکیٹ اور نواز شریف کیلئے بلیک لا ڈکشنری ہے۔انہوں نے کہا کہ محض ایک تاخیر پر شاہد خاقان عباسی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے مگر ضمانت دینے کیلئے لاڈلے کا کئی دن، گھنٹوں انتظار کیا گیا، انتظامی معاملات میں کھلی عدالتی مداخلت اور انصاف کے دوہرے معیار ریاست کو چلنے نہیں دیتے۔

Next Post

مقبوضہ جموں و کشمیر میں ایک خا تون سمیت3کشمیری نوجوان گرفتار

Wed Feb 22 , 2023
سری نگر(پی پی آ ئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے ایک خا تون سمیت3کشمیری نوجوان گرفتار کرلیا۔ کشمیر میڈیا کے مطابق بھارت کے زیر کنٹرول ریاستی تحقیقاتی ادارے ایس آئی اے نے بھارتی پیراملٹری فورس اور پولیس اہلکاروں کے ہمراہ جموں وکشمیر کے […]