مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کا اجلاس ، انتخابی کامیابی اور مستقبل کی منصوبہ بندی کا جائزہ لیا

وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس، پاکستان ریلوے میں اسٹریٹجک اصلاحات کی منظوری

سندھ پولیس اور پراسیکیوشن کے درمیان قبل از ٹرائل ہم آہنگی کے حوالے سے اہم اجلاس ، تفصیلی غور و خوض

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ

صوفی بزرگ بابا فرید گنج شکر کے سالانہ عرس کی تیاریاں ، سیکیورٹی پلان تیار

ملکی گولڈ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تیزی سے کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

الیکشن کیلئے نوٹ لکھنے پر سپریم کورٹ کے 2 معزز ججوں کیخلاف حکومت نے مہم شروع کروادی: فواد چوہدری

لاہور (پی پی آئی) پی ٹی آئی ر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن کیلئے نوٹ لکھنے پر سپریم کورٹ کے 2معزز ججوں کیخلاف حکومت کی سرپرستی میں مہم شروع کر دی گئی، ملک کے ہر ادارے کو تباہ کر دیاگیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے بیان میں سابق وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے دو جج صاحبان نے انتخابات کیلئے چیف جسٹس پاکستان کو نوٹ لکھا،دونوں جج صاحبان کے خلاف حکومتی سرکردگی میں مہم شروع کی گئی، کل بارکونسل کے ٹاؤٹ وکیل وزیر اعظم کوملے اور انتہائی بے شرمی سے حکومت کی ججوں کے خلاف کمپین کی قیمت طے کی گئی، اس ملک کے ہراداریکو تباہ کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے جج کے خلاف سازش اور وزیراعظم ہاوس میں اس تصویر نے بطور وکیل میرا سر شرم سے جھکا دیا، میرے پروفیشن کی سب سے بڑی منتخب باڈی کا ایسے اپنی عدلیہ کے خلاف سازش کا حصہ بن کر معزز جج کے خلاف ریفرنس دائر کرنا انتہائی افسوسناک اور میرے پروفیشن کی تاریخ کا سیاہ باب ہے۔