شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران نیازی 2018 کی طرح الیکشن نہیں ’سلیکشن‘چاہتے ہیں: شیری رحمان

عمران اداروں سے انتخابات کا نہیں اقتدار کی کرسی پر بیٹھنے کا مطالبہ کر رہے ہیں
اسلام آ باد(پی پی آ ئی)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ جس کو قانون کے مطابق جیل جانا چاہئے اس نے حفاظتی ضمانت لے رکھی ہے اور جن بے قصور کارکنان نے کوئی کرپشن اور جرم نہیں کیا ان کو جیل جانے پر اکسایا جا رہا ہے۔ حکومت سے نکلنے کے بعد عمران خان ملک میں انتشار اور بے یقینی کی صورتحال پیدا کرنے کی کئی کوششیں کر رہے ہیں۔سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے بیان میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ استعفے، لانگ مارچ، مظاہروں اور اسمبلیاں تحلیل کرنے کے بعد بھی یہ اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہوئے۔ اب ‘جیل بھرو’ مہم کا نیا تماشہ کیا جا رہا ہے۔ ان کا مقصد صرف بدامنی اور سیاسی افراتفری پیدا کرنا ہے۔ یہ آج بھی اقتدار میں آنے کیلئے اداروں کا کبھی گریبان پکڑتے ہیں تو کبھی پاؤں۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی اداروں سے انتخابات کا نہیں اقتدار کی کرسی پر بیٹھنے کا مطالبہ کر رہے ہیں، اگر الیکشن ان کی ترجیح ہوتی تو انتخابی فریم ورک پر بات کرنے کیلئے حکومت کے ساتھ بیٹھتے، یہ شفاف انتخابات میں نا پہلے سنجیدہ تھے نا اب ہیں۔ عمران خان 2018 کی طرح الیکشن نہیں “سلیکشن” چاہتے ہیں۔