آئی جی کی زیرِ صدارت اجلاس ، سندھ میں دہشت گردی کے واقعات میں غیر معمولی کمی پر اطمینان

کراچی قائدآباد سواتی محلہ، حلیمہ مسجد کے قریب آوارہ گولی لگنے سے نوعمر لڑکی زخمی

ٹھٹھہ میں دوران محرم امن و امان یقینی بنانے کے لئے اجلاس منعقد ، علما بھی شریک

اوکاڑہ حویلی لکھا میں ٹریفک حادثہ ، 8 سالہ لڑکے کی زندگی لے گیا

اوکاڑہ میں میں معمولی بات پر گروپی تصادم ،ایک شخص جاں بحق ،2 شدید زخمی

متحدہ نے پاکستان کا شیڈو بجٹ پیش کردیا ، اقتصادی جمود کو حل کرنے کا عزم

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ ریکنگ جاری کر دی

دبئی(پی پی آئی)انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ کی نئی ریکنگ جاری کر دی ہے جس میں پہلی پوزیشن پر آسٹریلیا کے مارنس لبوشین براجمان ہیں جبکہ بابراعظم کا نمبر تیسرا ہے۔تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ ریکنگ میں دوسرے نمبر پر بھی آسٹریلیا کے کھلاڑی سٹیو سمتھ ہیں، چوتھے پر آسٹریلیا کے ٹراویس ہیڈ، پانچویں پر انگلینڈ کے جوئے روٹ، چھٹے پر بھارت کے رشباہ پنت، چھٹے پر بھارت کے روہت شرما، ساتویں پر نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن، آٹھویں پر سری لنکا کے کروناتنے اور دوسویں نمبر پر پھر سے آسٹریلیا کے عثمان خواجہ موجود ہیں۔ٹیسٹ باولنگ ریکنگ میں پہلی پوزیشن موجود پیٹ کیومنز کو تیسرے نمبر پر دھکیلتے ہوئے انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن نے پوزیشن سنبھا لی ہے جبکہ دوسرا بہترین باولر ہونے کا اعزاز بھارت کے ایشون کے پاس ہے، اس فہرست میں پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی کا نمبر چھٹا ہے۔ٹیسٹ آل راونڈر کی فہرست میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی موجود نہیں ہے، پہلی پوزیشن بھارت کے رویندر جدیجہ کے پاس ہے جبکہ دوسرا درجہ بھی بھارتی کھلاڑی ایشون نے سنبھال رکھاہے۔