شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سائفر کی تحقیقات کیلئے دائر اپیلوں پر تفصیلی فیصلہ جاری

اسلام آباد(پی پی آئی) سپریم کورٹ نے سائفر کی تحقیقات کیلئے دائر اپیلوں پر تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سائفر کیس کا فیصلہ تحریر کیا۔فیصلے میں کہا گیا کہ عدالت ایگزیکٹو کے اختیارات میں مداخلت نہیں کر سکتی، آئین کا آرٹیکل 175 عدلیہ کو ایگزیکٹو سے الگ کرتا ہے، عدلیہ اور ایگزیکٹو کو ایک دوسرے کے اختیارات میں مداخلت نہیں کرنی چاہیئے، اْس وقت کے وزیر اعظم عمران خان کے پاس سائفر کی تحقیقات کرانے کا اختیار تھا۔تحریری فیصلے میں مزید کہا گیا کہ سائفر خارجہ امور میں آتا ہے جو وفاقی حکومت کا اختیار ہے، درخواست گزار سائفر سے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کو ثابت نہیں کر سکے، رجسٹرار آفس کے اعتراضات برقرار رکھتے ہوئے تینوں چیمبر اپیلیں مسترد کی جاتی ہیں۔یاد رہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے گزشتہ روز سائفر کی تحقیقات کیلئے دائر اپیلوں پر سماعت کی تھی، ایڈووکیٹ ذوالفقار بھٹہ، نعیم الحسن اور طارق بدر نے سائفر کی تحقیقات کیلئے چیمبر اپیلیں دائر کی تھیں۔